جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

یمن سے بھارتی شہریوں کو نکالنے پر پاکستان کے شکرگزار ہیں،مودی

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز یسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات بھارت کی پہلی ترجیح رہے گی اور اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ بھی مذاکرات سے پاک ماحول میں مذاکراتی عمل کی بحالی کی امید کی جاسکتی ہے تاہم انہوں نے واضح کردیا کہ تشدد اور بات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے کیونکہ کوئی بھی مہذب سماج تشدد کو جواز بخشنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جرمنی کے دورے کے دوان ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بھارت کو ایک مضبوط ملک بنانے کی ان کی کوششیں جاری رہیں گی اور اس سلسلے میں وہ میک ان انڈیا پالیسی پر گامزن ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی طرف سے بھارت میں سرمایہ کاری کی دعوت ہے اور جرمنی کے صنعتکاروں کو ابھی بھارت میں سرمایہ لگانے کی دعوت دے رہا ہوں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اب کی بار معیشت کو ڈگر پر لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں امن ایک چیلنج ہے جس کو دیکھتے ہوئے ملک کی سلامتی کو کسی بھی خطرے سے بچانے کیلئے ہر طرح کی ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت صرف ایک طاقتور نیوکلیائی ملک نہیں ہے

مزید پڑھئے:لاٹری کی وجہ سے بیوی نے شوہر کو طلاق دیدی

بلکہ اقتصادی طور پر ہم بھارت کو ایک مضبوط ملک کے طور پر ابھارنے کی کوشش کررہے ہیں اور کسی حد تک کامیاب بھی ہورہے ہیں ۔ بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے حق میں ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کو بھی نیک نیتی اور خلوص پر مبنی دوستی کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہمسائیگی ہے اور اچھے ہمسائیگی کو نبھانا ہر ملک کا دھرم ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین ماضی میں ہمارے خلاف استعمال ہوتی رہی اور اس سلسلے میں ہر طرح کی کوششیں تیز کرنا ہوگی جس کو دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ماضی میں بھی ہوتے رہے

مزید پڑھئے:قدرت کا خاص پیغام؟بچے کے ماتھے پر” 12“ کے ہندسے نے دنیا کو الجھا دیا

اور مستقبل میں بھی یہ روایت برقرار رکھیں گے یمن میں بھارتی باشندوں کو پاکستانی طیارے کے ذریعے نکالنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ انسانیت کا کوئی متبادل نہیں ہے اور انسانیت کی بنیاد پر پاکستان نے یمن میں پھنسے بھارتی شہریوں کو نکالا اس پر وہ پاکستاان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…