جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

منی لانڈرنگ کیس: الطاف حسین آج پولیس سٹیشن میں پیش ہوں گے

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)پاکستان کی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کے الزام میں پہلے سے جاری تفتیش کے سلسلے میں آج منگل کی صبح سینٹرل لندن کے پولیس سٹیشن میں پیش ہوں گے۔اس بات کا اعلان ایم کیو ایم کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں جاری تحقیقات میں ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کی ضمانت 14 اپریل یعنی آج ختم ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ لندن میں پانچ دسمبر سنہ 2013 میں پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ کے گھر پر چھاپے کے بعد شروع کیے جانے والے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں مغربی لندن سے دو گھروں پر چھاپے مار کر دو افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔پولیس نے لندن میں الطاف حسین کے گھر اور دفتر پر ڈاکٹر عمران فاروق کیقتل کی تحقیقات کے سلسلے میں چھاپے مارے تھے جہاں سے مبینہ طور پر بھاری مقدار میں نقدی برآمد کی گئی تھی۔اس کے بعد لندن پولیس نے ڈاکٹر فاروق کے قتل کے علاوہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات بھی شروع کر دی تھیں۔اس کیس میں جاری تحقیقات کے دوران تین جون 2014 میں پولیس نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار کر لیا تھا اور سات جون کو انھیں ابتدائی تفتیش کے بعد جولائی تک ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔ تاہم بعد میں ان کی ضمانت میں 14 اپریل 2015 تک توسیع کر دی گئی تھی۔بی بی سی کے پروگرام ’نیوز نائٹ‘ میں بی بی سی کے نامہ نگار اوون بینیٹ جونز نے ایم کیو ایم کے قائد کے بارے میں اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا تھا کہ ان کے خلاف ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے علاوہ، منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور کراچی میں پارٹی کارکنوں کو تشدد پر اکسانے کے الزامات کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ایم کیو ایم ان تمام الزامات سے انکار کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…