بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

توقع کرتے ہیں کہ پاکستان انصاف کا ساتھ دے گا، سعودی وزیر

datetime 13  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کے اہم دورے پر آئے سعودی وزیر صالح بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ سعودی عرب اس میں مداخلت نہیں کرے گا تاہم توقع کرتے ہیں کہ پاکستان انصاف کا ساتھ دے گا۔ سعودی وزیر نے کہا کہ پاکستان سے یمن میں باغیوں کیخلاف قائم اتحاد میں شامل ہونے کی درخواست کی گئی ہے۔ اتحاد میں شمولیت کا مطلب سیاسی اور ہر طرح کی حمایت ہے۔ سعودی عرب کی سلامتی کے لئے پاکستان پوری قوت لگائے گا۔ اس سے قبل وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف سے ان کے سعودی ہم منصب نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر نے کہا کہ وہ پاکستانی پارلیمنٹ کی قرارداد کا احترام کرتے ہیں۔ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں اور انہیں یقین ہے کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ رہے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا کہ حرمین شریفین جا کر دلی سکون ملتا ہے۔ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں سعودی عرب کے شانہ بشانہ ہوگا۔ اس سے قبل سعودی وزیر نے جمعیت اہلحدیث کے سربراہ ڈاکٹر ساجد میر اور جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں پاک سعودی تعلقات سمیت یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…