بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب کی سرحدوں کی حفاظت پاکستان کی ذمہ داری ہے،وزیراعظم نوازشریف

datetime 13  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 
اسلام آباد(نیوزڈیسک ) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سرحدوں کی حفاظت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔یمن کی صورت حال پر پاکستان کی پالیسی کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصیبت کے وقت میں سعودی بھائیوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہنے کا یقین دلاتے ہیں۔انہوں نے کہا حوثی قبائل کو ‘نان اسٹیٹ ایکٹرز’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران حوثی قبائل کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کردار اداکرے۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ کی قرار داد حکومت کی پالیسیوں کے مطابق ہے تاہم سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کرنے پر غلط فہمییاں پیدا ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے منتخب حکومت کو گرائے جانے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور وہاں موجود مسئلے کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتے ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ سعودی عرب اور وہاں موجود دونوں مساجد کو کوئی خطرہ ہوا تو پاکستان کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ کو بھی واضح کیا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کی جانب حکومت کو گرائے جانا ناقابل قبول ہے جب کہ ایران حوثیوں کو مذاکرات پر لانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ ادا کرے۔خیال رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سے جنگی ہوائی جہازوں، نیوی کے بحری جہازوں اور زمینی فوج کے ساتھ یمن کے قبائلیوں کے خلاف سعودی اتحاد میں شامل ہونے کے مطالبے کا معاملہ گزشتہ کئی روز سے قومی اسمبلی اور سینٹ کے مشترکہ اجلاس کا موضوع تھا۔تاہم یمن کی خانہ جنگی میں پاکستانی کردار پر قومی اسمبلی میں ہونے والی پانچ روزہ گرما گرم بحث کے بعد درمیانی راہ نکالتے ہوئے ایک قرار منظور کرلی گئی، جس میں مذکورہ خانہ جنگی میں پاکستانی فوج کی شمولیت کے سعودی مطالبہ کو نظر انداز کرتے ہوئے حکومت کو مذکورہ معاملے میں غیر جانبدار رہنے پر زور دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…