ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے ممبران کی اسمبلیوں میں واپسی کےخلاف ظفر علی شاہ کی درخواست خارج

datetime 13  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت اور اسمبلیوں میں واپسی کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر ظفر علی شاہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ۔ درخواست گزار کو پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کے استعفوں سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرنے کا حکم ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے پیر کے روز پی ٹی آئی کے استعفوں سے متعلق دائر کی گئی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا عدالت میں درخواست گزار ظفر علی شاہ پیش ہوئے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے استعفوں سے متعلق دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا اور درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کے احکامات جاری کئے عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار پی ٹی آئی کے استعفوں سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کر سکتا ہے متعلقہ فورم وہی ہے عدالت پارلیمنٹ کے اندرونی مداخلت نہیں کر سکتی عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے استعفوں کا قبول کرنا یا نہ کرنا سپیکر قومی اسمبلی کی صوابدید ہے لہذا عدالت اس معاملے پر کوئی آرڈر پاس نہیں کر سکتی ۔ سابق سینیٹر ظفر علی شاہ نے پی ٹی آئی کے ممبران پارلیمنٹ کے استعفوں سے متعلق اجلاس میں شرکت کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔ گزشتہ ہفتے درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد جسٹس اطہر من اللہ اورجسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ نے پی ٹی آئی استعفوں سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا تھا درخواست گزار کے دلائل تھے کہ چالیس دن پارلیمنٹ سے غیر حاضر رہنے والا ممبر کی آئین کے مطابق سیٹ خالی ہو جاتی ہے اور ان کا استعفی منظور کیا جاتا ہے پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ تقریباً سات ماہ سے زیادہ غیر حاضر رہے ہیں اور انہوں نے اپنے استعفے بھی قومی اسمبلی کو بجھوائے تھے درخواست گزار نے اپنی درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ ،لیڈر آف دی ہاﺅس وزیر اعظم نواز شریف ، الیکشن کمیشن آف پاکستان ، وزارت قانون ، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ور دیگر پی ٹی آئی کے ممبران کو فریق بنایاتھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…