اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی کی ایم پی اے ثانیہ ناز نے گینگ وار کے ملزم امین بلیدی سے شادی کا اعتراف کر لیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ثانیہ ناز نے پہلی بار میڈیا کے سامنے شادی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے ثانیہ ناز نے کہا کہ میں امین بلیدی سے رشتہ ازواج میں چند ماہ قبل منسلک ہوئی اور ایم پی اے ہوں جب بھی چاہوں اپنے شوہر سے مل سکتی ہوں ۔
مزید پڑھئے:”شوہر سو کر اٹھتا ہی نہیں“ مصر کی دلہن نے بالآخر طلاق لے لی
مزید کہا کہ نبیل گبول کو اب بیڈ ریسٹ کی ضرورت ہے ان کو سیاست چھوڑ دینی چاہئے اور فضول بیانات سے پرہیز کرنا چاہئے ۔