کراچی(آن لائن) اورنگی ٹاﺅن میں کاﺅنٹرٹیرازم ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کے دوران القاعدہ کے 2 کمانڈر سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔انچارج سی ٹی ڈی راجاعمرخطاب کے مطابق کاﺅنٹرٹیرازم ڈپارٹمنٹ نے کراچی میں اورنگی ٹاون کے علاقے خیرآباد میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جس پر وہاں چھپے ہوئے ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے بعد سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔راجاعمرخطاب کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے ہے جن میں القاعدہ کے دو کمانڈر بھی شامل ہیں، ملزمان نے علاقے میں بارود کی فیکٹری بھی قائم کی ہوئی تھی جب کہ ان کے قبضے سے بھاری ہتھیار اور اسلحہ برآمد ہواہے۔