اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گیبن کے علاقے ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران بی ایل ایف کے کمانڈر سمیت 13 دہشت گرد مارے گئےکمانڈر ظریف کو گرفتار کرکے خود کار ہتھیار ¾ راکٹ لانچربر آمد کرلئے گئے -ترجمان ایف سی کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 20 مزدوروں کے قتل میں ملوث افراد کی موجودگی کی اطلاع پر تربت کے گاو¿ں گیبن میں آپریشن کیا تو ملزمان نے سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، مقابلے میں بی ایل ایف کے کمانڈر حیات سمیت 13 شدت پسند ہلاک ہوئے کمانڈر ظریف کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے خود کار ہتھیار اور راکٹ لانچر بھی بر آمد ہوئے آپریشن میں ہیلی کاپٹرز اور اے پی سیز کی مدد لی گئی۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں اسپیشل آپریشن ونگ اور مکران اسکاو¿ٹس نے حصہ لیاسیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالے شر پسند 20 مزدوروں کے قتل میں ملوث تھے۔آئی جی ایف سی نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف کامیاب آپریشن کرنے پر جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن کے لئے ہر قربانی دیں گے اورخوف کے ہر قطرے کا حساب اور بدلا لیا جائے گا۔
مزید پڑھئے:کومہ کے دوران خاتون کے ہاں بچے کی ولادت
واضح رہے کہ حساس اداروں کی جانب سے اطلاع تھی کہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں نے تربت کے علاقے گو ماڑی میں پناہ لے رکھی ہے۔ سرچ ا?پریشن میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد علاقے میں اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتی اور ایم 8 شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے