بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ہیلری کلنٹن نے امریکہ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا

datetime 13  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ کی سابق وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن نے ملک کی پہلی خاتون صدر بننے کے لیے سنہ 2016 کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔انھوں نے اتوار کو صدارتی امیدوار بننے کا اعلان اپنی ویب سائٹ پر کیا۔ہیلری کلنٹن نے امریکیوں سے کہا کہ وہ ان کی چیمپئین بننا چاہتی ہیں۔کلنٹن نے اپنی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو پیغام میں اعلان کیا ’میں صدارتی انتخاب میں حصہ لے رہی ہوں۔‘ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو ہر روز ایک چیمپئین کی ضرورت ہوتی ہے اور میں وہ چیمپئین بننا چاہتی ہوں۔اگر ہیلری کلنٹن آئندہ صدارتی انتخابات جیت گئیں تو وہ امریکی کی پہلی خاتون صدر ہوں گی
خیال رہے کہ ہیلریی کلنٹن سنہ 2008 میں بھی اپنی جماعت کی جانب سے صدراتی نامزدگی حاصل کرنے کے بہت قریب تھیں تاہم امریکہ کے موجودہ صدر براک اوباما سے ہار گئی تھیں۔اگر ہیلری کلنٹن آئندہ صدارتی انتخابات جیت گئیں تو وہ امریکی کی پہلی خاتون صدر ہوں گی۔بی بی سی کے شمالی امریکہ کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدواری جیتنا آسان ہے لیکن صدارتی انتخابات جیتنا تھوڑا مشکل ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن کی جماعت گذشتہ آٹھ سال سے اقتدار میں ہے اور انھیں مخالف رجحانات کا سامنا کرنا ہوگا۔امید کی جا رہی ہے کہ ہیلری کلنٹن آئیووا اور نیو ہمشائر جائیں گی جہاں سنہ 2016 کے انتخاب کے لیے اولین پرائمری مقابلے ہوں گے۔سنہ 2008 میں جب ڈیموکریٹ جماعت پرائمری انتخاب کروا رہی تھی کہ امریکہ کے صدر کے عہدے کے لیے کسے نامزد کیا جائے، تو ہیلری کلنٹن براک اوباما سے شکست کھا گئی تھیں۔ تاہم صدر بننے کے بعد براک اوباما نے انھیں وزیرِ خارجہ بنا دیا تھا اور وہ سنہ 2013 تک اس عہدے پر رہیں۔امریکی صدر براک اوباما نے پانامہ میں سنیچر کو ایک نیو کانفرنس سے خطاب میں ہیلری کلنٹن کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک ’بہترین صدر‘ بنیں گی۔امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے اے بی سی ٹی وی نیٹ ورک کو بتایا کہ ہیلری کلنٹن نے بطور سابق وزیرِ خارجہ بہترین خدمات انجام دیں۔انھوں نے ہیلری کلنٹن کو اپنی ’اچھی دوست‘ قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…