بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف پر پارلیمنٹ میں تنقید سے حکومت کی سبکی ہوئی ،خورشید شاہ

datetime 12  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف پر پارلیمنٹ میں تنقید سے حکومت کی سبکی ہوئی ہے اور اگر تحریک انصاف کے استعفوں سے کسی کو مسئلہ تھا تو پہلے اسمبلی میں کوئی تحریک کیوں نہ لائی گئی ۔ تحریک انصاف اپنی شرائط منوا کر ہی پارلیمنٹ میں آئی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ اسمبلی میں وزیر دفاع کی تحریک انصاف پر تنقید سے حکومت کی شدید سبکی ہوئی ہے وزیر اعظم ہوتے ہوئے ان کو ایسی باتیں کرنا زیب نہیں دیتی تھی جبکہ تحریک انصاف اپنی شرائط منوا کر ہی اسمبلی یں واپس آئی ہے ۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف یو اے ای کی دھمکیوں پر تو خاموش ہیں مگر استعفوں کے معاملے پر بے جا تنقید کرتے رہتے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری جو ابھی تحریک انصاف کے استعفوں پر 8 ماہ تک کیوں خاموش رہے تریک انصاف کی اسمبلی میں واپسی پر سپیکر کو خط لکھنا 8 ماہ بعد کس کے کہنے پر یاد آیا ہے ۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ظفر علی شاہ کو سینٹ کا ٹکٹ نہیں ملا تو عدالت چلے گئے ۔ کراچی کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی غیر جانبدار رہے گی اور مزید کہا کہ یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کی قرار داد اور عوام کی خواہشات کی ترجمانی کرتی ہے ۔ عرب کا دفاع ہر مسلمان کا فرض ہے لیکن بیرونی جنگ میں خود کو شامل کرنا دانشمندی نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ ہر مشکل وقت میں چٹان کی طرح کھڑے ہیں لیکن ناجائز کام پر حکومت کا کسی صورت ساتھ نہیں دیں گے ۔ محبتیں اور قربتیں اپوزیشن میں نہیں ہوتی صرف اصولوں کی پاسداری ہوتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…