منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ہار کی ضرورت نہیں ، الطاف حسین نے کچھ دینا ہے تو لاوارث بچوں کو دیں :ریحام خان

datetime 12  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوزڈیسک ) عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے انہیں ہار کی کیا ضرورت ہے ، الطاف بھائی نے کچھ دینا ہے تو لاوارث بچوں کو دیں ، کہتی ہیں این اے 246 میں خواتین تبدیلی لائیں گی۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں ریحام خان کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے تحفہ دینے کا وعدہ یاد دلایا گیا تو بولیں انہیں ہار کی کیا ضرورت ہے۔ الطاف بھائی نے کچھ دینا ہے تو سٹریٹ چلڈرن کوعطیہ کر دیں۔ انہوں نے کہا وہ کراچی کے حلقے این اے 246 میں خواتین کو متحرک کریں گی۔ اس حلقے میں تبدیلی خواتین ہی لائیں گی۔ اس سے پہلے ریحام خان وزیر اعلیٰ ہاو¿س پشاور میں سٹریٹ چلڈرن کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں ، اس موقع پر وہ بچوں سے گھل مل گئیں اور بچوں نے انہیں گلدستے پیش کیے۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر پھرنے والے لاوارث بچے ریاست کے بچے ہوتے ہیں ، سٹریٹ چلڈرن کو اچھا مستقبل دینے کا آغاز کے پی سے کرینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…