اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قیام پاکستان کے بعد کسی بھارتی نے نیوزویک میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے خلاف مضمون لکھ دیا ۔ سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو اس وقت تک چین نہ آیا جب تک انہوں نے امریکی جریدے میں اپنا مضمون قائد اعظم کے حق میں چھپوا لیا ۔ ایک رپورٹ کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو دل و جان سے پاکستانی تھے اور جمہوریت پسند اور محب وطن تھے جمہوریت پرست بھی تھے ۔