اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یمن بحران کے پیش نظر ملکی سفارتی محاذسرگرم ہو گیا ، وزیراعظمنواز شریف جلد اہم دوروںپرانڈونیشیا ، ملائیشیا جائیںگے ۔ امکان ہے کہ ترک قیادت بھی ان دوروں میں ان کے ہمراہ ہوگی ۔ جبکہ متحدہ عرب امارات کے تحفظات دور کرنے کے لئے بھی جلد اعلیٰ سطحی وفد عرب امارات بھجوائے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے یمن بحران کے حل کیلئے سفارتی ذرائع کو فعال کرنے کیلئے بیرون ملک دوروں کا امکان ہے ۔ مشرق وسطیٰ اور دیگر مسلم ممالک سے روابط کو بڑھایا جائے گا ۔