منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پاکستان نے سعودی مخالف اتحاد میں شمولیت کی ایرانی پیشکش مسترد کردی

datetime 12  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د (نیوز ڈیسک ) پاکستان نے ایران کی طرف سے یمن میں سعودی مخالف اتحاد میں شمولیت کی پیش کش کو مسترد کردیا ۔ایک عرب اخبار نے دعویٰ  کیاہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اسلام آباد میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میںیمن میں ایک وسیع البنیاد حکومت کے قیام پر بات چیت کی جب کہ ایرانی وزیر نے بند دروازوں کے پیچھے سعودی مخالف اتحاد کی تشکیل کا آپشن پیش کیا جسے پاکستان کے اعلیٰ سویلین اور فوجی حکام نے مسترد کردیا۔پاکستان کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر یمن کی صورت حال میں غیر جانبدار رہنے اور یمن کے مسئلے کا سفارتی حل پر زور دیا۔اسرائیلی میڈیاYnetnews نے عرب اخبار ”الحیا ٰ“ میں شائع رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے مبینہ طور پر سعودی عرب کے خلاف ترکی کے ساتھ اتحاد میں شامل ہونے کی تہران کی پیشکش کو رد کر دیا ہے۔الحیا ٰ کے مطابق نواز شریف اور جنرل راحیل شریف نے پاکستان ،ایران اور ترکی پر مشتمل اتحاد کی تشکیل کی ایرانی پیشکش مسترد کردی، اتحاد کا مقصد سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کا مقابلہ کرنا تھا، سعودی اتحادی ممالک میں مصر اوراردن شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی سفارتی تعلقات کے تحت ایرانی وزرا کی پاکستان کے ساتھ معاملات میں فوجی حکام سے ملاقاتوں کی مثالیں شازونادر ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے آخر پر ایرانی وزیر نے پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان کے دورہ تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کے بعد ایران اور ترکی کے مبینہ تعاون کو تقویت مل گئی تھی۔ترکی نے واضح طور پر یمن میں حوثی باغیو ں کے خلاف سعودی عرب کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق ترکی کے صدر طیب اردگان نے سعودی بادشاہ اور قطر کے امیر دونوں کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…