بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

یمن: سعودی اتحادیوں کی کارروائی اور تازہ جھڑپیں، 50افراد ہلاک

datetime 12  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یمن میں سعودی اتحادیوں کی فضائی کارروائی اور تازہ جھڑپوں میں مزید 50 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ یمن سرحد پر تازہ جھڑپ میں 3سعودی فوجی ہلاک اور 2زخمی ہوگئے ہیں۔ ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل احمد عسیری نے بتایا کہ یمن میں اتحادی طیاروں نے 26 مارچ سے اب تک 12سو فضائی حملے کیے۔ جس کے نتیجے میں حوثی باغیوں کی فضائی اور بیلسٹک صلاحیتیں بری طرح ناکام ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن میں زمینی کاروائی مناسب وقت پر شروع کردی جائے گی۔ سعودی وزارت دفاع کے مطابق آپریشن میں یمن کی سرحد پر جھڑپوں کے دوران اب تک 500باغی مارے جاچکے ہیں، جبکہ جمعہ کو جھڑپ کے دوران مارٹر حملے میں 3سعودی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔ جس کے بعد سرحد پر جھڑپوں میں مرنے والے سعودی فوجیوں کی تعداد 6ہوگئی ہے۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تازہ حملوں میں صنعا کے شمال میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں8 باغی مارے گئے، جبکہ عدن میں سرکار کے حامی جنگوﺅں اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں مزید 42افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ عالمی ادارے ریڈ کراس کے ترجمان کے مطابق حملوں کے باوجود اقوام متحدہ اور عالمی ریڈ کراس نے عدن اور صنعا میں 46ٹن سے زیادہ طبی اور دیگر امدادی سامان پہنچایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…