اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) حکومت کا الطاف حسین کیخلاف مقدمہ کو بنیاد بنا کر برطانوی حکومت سے فوری رابطہ اور کارروائی کا مطالبہ کرنیکا فیصلہ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے الطاف حسین کیخلاف مقدمہ کو بنیاد بنا کر برطانوی حکومت سے فوری رابطہ اور کارروائی کا مطالبہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے وزارت داخلہ برطانوی حکومت سے رابط کریگی اور سکاٹ لینڈ یارڈ کو الطاف حسین کی تقاریر اور دھمکیوں بارے ثبوت دیگی ساتھ ہی مطالبہ کیا جائیگا کہ برطانوی شہری کو پاکستان میں اشتعال پھیلانے اور ٹیلی فونک تقاریرسے روکا جائے ۔ پاکستان میں درج مقدمے اور نائن زیرو پر چھاپے کی تفصیلات فراہم کی جائیگی اور عین ممکن ہے کہ برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا جائیگا کہ الطاف حسین کو حکومت پاکستان کے حوالے کیا جائے