جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

افغان فوج نے کمال کر دکھایا ,طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر قاری شکیل ، ڈاکٹر طارق افغان فورسز سے جھڑپ میں ہلاک

datetime 13  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)افغانستان کے علاقے پرچوا میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم کمانڈر قاری شکیل اور ڈاکٹر طارق ہلاک ہوگئے ، قاری شکیل نے واہگہ بارڈر اور لاہور پولیس لائنزپر حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی ، حکومت نے قاری شکیل کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی تھی۔ راٰئع کے مطابق اہم طالبان کمانڈر قاری شکیل حقانی اور کیپٹن ڈاکٹر طارق علی المعروف ابوعبیدہ الاسلام آبادی افغانستان کے علاقے پرچاو¿ میں جھڑپ کے دوران مارے گئے ، دونوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ذیلی گروپ جماعت الاحرار سے تھا۔ دہشتگرد کمانڈر قاری شکیل نے واہگہ بارڈر، اور لاہور پولیس لائنز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی اور اس کا نام آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے کے منصوبہ ساز کے طور پر بھی سامنے آیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے قاری شکیل کالعدم تحریک طالبان کے سابق امیر حکیم اللہ محسود سے پہلے مرکزی شوریٰ کا رکن تھا تاہم حکیم اللہ محسود جب تنظیم کا امیر بنا تو دونوں میں اختلافات پیدا ہوگئے اور قاری شکیل کو تنظیم سے نکال دیا گیا۔ چند ماہ بعد اسے دوبارہ کالعدم تنظیم میں شامل کر لیا گیا۔ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد قاری شکیل کو کالعدم تحریک طالبان کی مرکزی شوریٰ کا امیر بنا دیا گیا۔ دہشتگرد کمانڈر قاری شکیل کا تعلق شبقدر کے علاقے مچنی سے ہے ، وہ حکومت سے مذاکرات کرنے والی طالبان کمیٹی کا سربراہ بھی رہا۔ مہمند ایجنسی میں پاک فوج نے آپریشن شروع کیا تو وہ افغانستان فرار ہو گیا۔ ہلاک ہونے والا دوسرا دہشتگرد کمانڈر ڈاکٹر طارق شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران پکڑا بھی گیا تھا۔ کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کوہاٹی چرچ دھماکے ، کوہستان داسو میں گیارہ غیر ملکیوں کی ہلاکت کے علاوہ کراچی میں متعدد دھماکوں اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل کی ذمہ داری بھی قبول کر چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…