پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاک افغان اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے ،نواز شریف

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان اپنی سرزمین ایک دوسرے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،دونوں ملکوں نے دہشت گردی کے خلاف بھاری قیمت ادا کی ہے ،افغان قیادت کی تبدیلی سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات میں نیا موڑ آیا ہے،دونوں ملکوں نے ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیاہے،دہشت گرد دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں ،ملکر ان کو شکست دیں گے ،افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے بین الاقوامی حکمت عملی پر کاربند ہیں ،افغان مہاجرین کو باوقار طریقے سے واپس بھیجا جائیگا ۔ جمعرات کے روز افغان وزیر برائے مہاجرین حسین بلیغی نے یہاں وزیر اعظم نواز شریف ملاقات کی ، اس موقع پر وفاقی وزیر سرحدی امور ریاستی امور عبد القادر بلوچ ،وزیر اعظم کے مشیر طارق بھی ہمراہ تھے،ملاقات میں پاک افغان تعلقات،افغان مہاجرین کی وپسی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں نے دہشت گردی کے خلاف بھاری قیمت ادا کی ہے ،دونوں ملک اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ،افغانستان میں افغان قیادت میں امن عمل کے حامی ہیں،وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان پاکستان کابرادر ملک ہے دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں ان تعلقات میں مزید بہتری کے خواہاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان مل کر خطے میں امن وامان اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرتے رہیں ،وزیر اعظم نے کہا کہ غیر قانونی مہاجرین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی بلکہ ان مہاجرین کو باوقار طریقے سے واپس افغانستان بھیجیں گے ،وزیر اعظم نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت علاقائی ملکوں سے مستحکم تعلقات چاہتے ہیں ،ہمسایوں سے پرامن تعلقات ہمارا وژن ہے،افغان قیادت کی تبدیلی سے باہمی تعلقات میں نیا موڑ آیا ہے،دونوں ملکوں نے ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ،وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان سے سیاسی تعلقات کا فروغ ہماری ترجیح ہے ،دونوں ملک انسداد دہشت گرد ی اور سلامتی کے شعبے میں تعاون پر توجہ دیں گے ،تجارتی و اقتصادی شراکت داری اور علاقائی تعاون ترجیح ہے ،وزیر اعظم نے کہا کہ ،دہشت گرد دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں ،دہشت گردی کو شکست دینے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی ،انہوں نے کہا کہ افغانستان میں افغان قیادت میں امن عمل کے حامی ہیں ،افغان مہاجرین کیلئے بین الاقوامی حکمت عملی پر کاربند ہیں ،دونوں ملک مہاجرین کی واپسی قابل عمل لائحہ عمل تیار کریں،ملک میں ضرب عضب آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…