اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا خیر مقدم کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ بھارت سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام امور پر بات ہوگی۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے ملاقات کرینگے ۔بات چیت کا ایجنڈہ تیار کیا جار ہاہے ۔انہوں نے بنگہ دیش میں پی آئی اے کے کنٹری منیجر کو ہراساں کئے جانے پر کہا ہے کہ اس معاملے پر بنگلہ دیشی حکام کے موقف کا انتظار ہیں ۔بنگہ دیشی ہائی کمشنر سے تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔ہفتہ وار پریس بریفنگ میں تسنیم اسلم نے مزید کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے اور دہشتگردی کی روک تھا م کیلئے پاکستان کا کردار نمایاں رہا ہے۔