واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی کانگریس میں پاکستانی امداد پر گرما گرم بحث،50کروڑ ڈالر کی امداد شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کرنے کا مطالبہ جان کیری نے مسترد کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی جانب سے پاکستان کو50کروڑ ڈالر کی امداد پر امریکی کانگریس میں ایک بار پھر گرما گرم بحث ہوئی ہے اور کانگریس کے ارکان نے حکومت پر دباو¿ ڈالا ہے کہ وہ پاکستان کی امداد پر پابندی لگائے اور اسے ایبٹ آباد میں جعلی پولیو مہم چلانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کیا جائے۔امریکی ایوان نمائندگان میں ہونے والی اس بحث کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھی موجود تھے جنھوں نے کانگریس ارکاین کے سوالوں کے جواب دئیے۔ایوان میں کیلی فورنیا کی نمائندگی کرنے والے ممبرڈنا روہر بار نے کہا کہ ان کی نظر میں سب سے بڑا دوست وہ ہے جو امریکہ کے دشمن کا سب سے بڑا دشمن ہے لیکن جس شخص نے امریکہ کو اسامہ بن لادن کو پڑوانے میں مدد کی وہ پاکستان کی ایک جیل میں بند پڑا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود انتظامیہ اس ملک کو پچاس کروڑ ڈالر دینے کا سوچ رہی ہے جس نے آفریدی کو جیل میں ڈال کر ہمارے منہ پر تھپڑ مارا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ امداد دے کر امریکہ یہی پیغام دے گا کہ کوئی اس کے لیے اپنی جان دے دے پھر بھی وہ اسے مرنے کے لیے چھوڑ دے گا۔جس پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جواب دیا کہ وہ اس معاملے کو سابق پاکستانی صدر آصف علی زرداری اور موجودہ وزیراعظم میاں نواز شریف کے سامنے اٹھا چکے ہیں ۔اس مسئلے کا حل سفارتی طریقوں سے مسلسل بات چیت کے ذریعے ہی نکل سکتا ہے۔بجٹ کے معاملے پر جان کیری کے ساتھ سوال و جواب کے دوران ایک دوسرے ممبر نے پاکستان میں سندھی زبان میں براڈ کاسٹنگ کی بھی گذارش کی۔کیلی فورنیا کے بریڈ شرمن کا کہنا تھا کہ دنیا میں استحکام کے لیے پاکستانی عوام سے زیادہ اہم اور کوئی نہیں ہے۔ جس طرح کے سرپھری سوچ والے پاکستان سے نکلتے ہیں وہ اور کہیں سے نہیں نکلتے۔ اور اس عوام تک اگر پہنچنا ہے تو صرف اردو کافی نہیں ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں میں اوباما انتظامیہ کے اہلکار پاکستان کی تعریف کرتے نظر آئے ہیں اور افغانستان کے ساتھ بہتر ہوتے رشتوں کو بھی ایک مثبت پیش رفت کی طرح پیش کیا ہے لیکن دوسری جانب کانگریس میں پاکستان پر سخت تنقید ہوتی رہی ہے۔گذشتہ بجٹ میں بھی پاکستان کو ملنے والی رقم میں سے تقریبا 3کروڑ 30لاکھ ڈالر کو تب تک روکنے کی شرط رکھی گئی تھی جب تک آفریدی کو رہا نہ کر دیا جائے۔امریکی وزارتِ خارجہ کی طرف سے بین الاقوامی خارجہ امور کے لیے 2016 کے بجٹ میں پاکستان کے لیے تقریبا نوے کروڑ ڈالر کی سفارش کی گئی ہے۔ اس میں سے تقریبا 50 کروڑ ڈالر دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں مدد کے لیے ہے۔
امریکی کانگریس کا شکیل آفریدی کی رہائی تک پاکستان کی امداد پر پابندی کیلئے دباؤ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین کا نظام
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
عالمی منڈی سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ



















































