(لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ہارس ٹریڈنگ سے متعلق زیادہ شکایت ہیں اب وہ اس کے خاتمے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھاکہ ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے تمام جماعتوں نے مثبت رد عمل دیا ہے اور جمہوری استحکام کے لیے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ بھی ضروری ہے اس لیے حکومت سیاست سے اس کے خاتمے کی کوشش کررہی ہے۔پرویز رشید نے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ہارس ٹریڈنگ سے متعلق زیادہ شکایات ہیں لہٰذا اب وہ اس کے خاتمے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں، عمران خان پارلیمنٹ میں آکر اس کی قانون سازی میں حصہ لیں اور جمہوریت کی مضبوطی میں ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات رواں برس اور عام انتخابات 2018ءمیں ہی ہوں گے جب کہ 2015ءمیں کسی احتجاج کی خبر نہیں ملے گی۔