جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں موسلا دھاربارشیں،فلائٹ آپریشن معطل

25  فروری‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے کئی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم مزید سردہوگیا ، خیبر ایجنسی اور مہمند ایجنسی میں موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں شدید طغیانی پیدا ہوگئی، شدید بارش کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ،شدید بارش کے باعث علی مسجد کے علاقے میں چار گاڑیاں سیلابی ریلے کی نذر ہوگئیں، آزاد کشمیر میں شدید بارش کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، جب کہ رابطہ سڑکیں بھی بند ہوگئیں،محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اامکان ہے جب کہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوگی ۔،سب سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ خیبر ایجنسی اور مہمند ایجنسی میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی موسلا دھار بارش وقفے وقفے سے جاری ، موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں شدید طغیانی پیدا ہوگئی، جب کہ شدید بارش کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔ شدید بارش کے باعث علی مسجد کے علاقے میں چار گاڑیاں سیلابی ریلے کی نذر ہوگئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔میٹ آفس کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ کالام میں منفی ایک، قلات میں صفر، کوئٹہ میں دو، ہنزہ میں تین اور مری میں چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسکردو میں درجہ حرارت تین، مظفرآباد میں بارہ، فیصل آباد میں چودہ ڈگری ، پشاور میں بھی چودہ، اسلام آباد میں پندرہ، کراچی میں بیس اور ملتان میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب آزاد کشمیر میں بھی شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، جب کہ رابطہ سڑکیں بھی شدید بارش کے باعث بند ہوگئیں، بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد کوئٹہ اور زیارت میں سردی کی شدت برقرار ہے، زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی ایک ریکارڈ ہوا۔ قلات میں منفی چار اور نوکنڈی میں دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ، گزشتہ روز بھی صوبائی دارالحکومت میں ہونے والی ہلکی بارش نے موسم ایک بار پھر سرد کر دیا اور لوگوں نے گرم کپڑے نکال لئے ، موسم کی بدلتی لہر کے ساتھ پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…