پولیس ملازمین کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

  ہفتہ‬‮ 21 جنوری‬‮ 2023  |  16:16

اسلام آباد(آن لائن ) پولیس کی جانب سے ملازمین کے موبائل فون کے استعمال پر گزشتہ روز 21 جنوری کو پابندی عائد کردی گئی ہے۔پابندی عائد کرنے کا فیصلہ سینٹرل پولیس آفیس ( سی پی او ) ہیڈکواٹرز اسلام آباد سے کی جانب سے جاری ہوا ہے، جس کے تحت وفاقی پولیس کے ملازمین کے دوران ڈیوٹی موبائل فون کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے۔سی پی اوہیڈ کوارٹرز کی جانب سے تمام متعلقہ افسران کو حکم نامہ ارسال کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق تھانوں کے استقبالیہ پر موبائل فون جمع کرنے کا طریقہ کار بنایاج جائے۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے سے کام میں خلل پڑتا ہے۔ملازمین کو تنبیہ کی گئی ہے کہ حکم نامے کی خلاف ورزی کی صورت میں محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

ڈیجیٹل فاسٹنگ

مجھے تیسرے دن ان کا فون آیا‘ وہ شرمندہ تھے اور بار بار معذرت کر رہے تھے‘ میں نے عرض کیا‘ میں حیران تھا آپ نے کبھی رنگ بیک میں تاخیر نہیں کی‘ میں نے کال کی‘ آدھ گھنٹے میں آپ کا جواب آ گیا‘ ہمارے تعلقات میں پہلی بار میں نے آپ کو آٹھ فون کیے اور آپ کا ....مزید پڑھئے‎