جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

راکھی نے مسجد نبوی سے ویڈیو شیئر کردی

datetime 27  اگست‬‮  2023 |

مدینہ منورہ (این این آئی)بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت کی گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جا رہی ہیں۔اب راکھی نے ایک اور ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہیں مسجد نبوی میں دیکھا جاسکتا ہے۔

راکھی کی جانب سے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں مسجد نبوی کے دروازے سے لپٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ راکھی کی اس ویڈیو پر لوگوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پولیس اسٹیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران راکھی عمرے کا بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی تھیں۔راکھی نے بتایا تھا کہ وہ اپنی بھابھی کے ساتھ عمرے پر جارہی ہیں لیکن ان کے شوہر عادل خان درانی اور ان کی دوست مل کر انہیں ٹارچر کررہے ہیں۔

اس ویڈیو میں راکھی نے اپنی دوست اور شوہر عادل درانی پر اکاؤنٹ ہیک کرنے کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل راکھی نے عادل درانی کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی راکھی کی جانب سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی ویڈیوبھی شیئر کی گئی تھی اور نام فاطمہ رکھا گیا تھا۔



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…