جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب، گرنے والے پاکستانی کیلئے ائیر ایمبولینس پہنچ گئی

datetime 25  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں ایک پاکستانی کام کے دوران 12 میٹر کی بلندی سے گر گیا۔ ساتھ کام کرنے والوں نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو فون کیا تو رش کے باعث عام ایمبولینس کے بجائے ہیلی کاپٹر کی صورت میں ایئر ایمبولنس کو بھیج دیا گیا۔

ھنگامی سروسز کے عملہ نے پندرہ منٹ کے وقت میں زخمی پاکستانی کو کنگ فہد ہسپتال منتقل کردیا۔اس سبک رفتار ریسکیو آپریشن کی ایک یمنی باشندے نہ صرف ویڈیو بنائی بلکہ ساتھ ساتھ سعودی عرب کی شاندار سروس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دلچسپ تبصرہ بھی کیا۔ یمنی کمنٹیٹر نے ویڈیو میں بول رہا ہے وہ 12 میٹر کی بلندی سے گرا اور بھیڑ کی وجہ سے ائیر ایمبولینس کو بلایا گیا اور اس نے 15 منٹ میں پہنچ کر اس کی جان بچائی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی روابط کی ویب گاہوں کے صارفین نے اس ویڈیو اور اس میں کئے گئے تبصروں پر بڑے پیمانے پر کمنٹس کئے۔ یمنی باشندہ مملکت سعودی عرب میں انسانی زندگی میں بڑی دلچسپی کے بارے میں تعریفی کلمات ادا کر رہا ہے۔

اس نے کہا پاکستانی شہریت کا ہمارا ساتھی ایک پروجیکٹ میں کام کرتا ہے اور جدہ میں 12 میٹر کی بلندی سے گرنے کے بعد۔ اس کی جان بچانے کے لیے ایک ایئر ایمبولینس کو فوری طور پر بھیج دیا گیا۔یمنی باشندے نے مزید تبصرہ میں کہا اللہ اس کام کا نگہبان ہے۔ اللہ ساری انسانیت کا بادشاہ ہے۔ اللہ سعودی عرب کے حکمرانوں، اس کے لوگوں اور اس کی فوج کا ہے۔ خدا اس حیرت انگیز وفاداری کے ساتھ ہے۔ یمنی نے مزید کہا صرف 15 منٹ میں یہ مبارک ہیلی کاپٹر یہاں پہنچ گیا۔

اس نے مزید کہا ہمارا ایک پاکستانی ساتھی صرف 12 میٹر کی بلندی سے گرا اور وہ سعودی شہری نہیں، شہزادہ نہیں، وزیر نہیں، اہلکار نہیں، تاجر نہیں، پاکستانی رہائشی ہے۔ حادثہ کے بعد ہم نے ایمبولینس کو اطلاع دی اور جدہ میں الحرمین روڈ پر رش کی وجہ سے اس پاکستانی مزدور کو نکالنے اور لے جانے کے لیے ایک ایئر ایمبولینس بھیج دی گئی۔ اس پاکستانی کو بذریعہ ہیلی کاپٹر کنگ فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔یمنی کمنٹیٹر نے مزید کہا حضرات مجھ سے اس وفاداری کے بارے میں بات کرنے دیں ۔ مجھے کوئی یورپی ملک یا پڑوسی ملکوں میں سے کوئی ملک بتائیں جو 15 منٹ سے بھی کم وقت میں ایک پاکستانی مزدور کی مدد کے لیے ائیر ایمبولینس بھیج دے۔ اسے ہیانسانیت سے ہمدردی اور وفاداری کہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…