مکہ مکرمہ(این این آئی)سعودی عرب میں المسجد الحرام مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔ صحن حرم میں ایمان افروز مناظر دیکھنے میں آئے۔ مکہ کے دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی اطلاعات ہیں۔
سڑکیں زیر آب آ گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے منگل کو بارش اور گرد آلود تیز ہواں کے جھکڑ چلنے کی پیش گوئی کی تھی۔واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے المسجد الحرام میں بارش سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کر رکھا ہے۔