کرکٹ میں اس پاکستانی فاسٹ بولرکے سامنے ہم سب بڑے بڑے بیٹسمین بھیگی بلی بن جاتے تھے، آسٹریلوی بیٹسمین سٹیو سمتھ نے حیران کن نام لے دیا‎‎

28  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ نے پاکستانی پیسر محمد عامر کو مشکل ترین باؤلر قرار دیدیا ہے، اس سے قبل محمد عامر کو مشکل باؤلر بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نے بھی قرار دیا تھا۔انسٹا گرام پر سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کے نمبر ون بلے باز سٹیو سمتھ نے محمد عامر کی بطور باؤلر صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ

“میں نے اب تک جتنے بھی باؤلرز کا سامنا کیا ہے اس میں محمد عامر سب سے زیادہ صلاحیتوں کے مالک ہیں”۔2017 میں ایک بھارتی پروگرام کے دوران ویرات کوہلی نے بھی محمد عامر سے متعلق ایسے ہی تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حالیہ دور میں پاکستانی باؤلر محمد عامر دنیا کے دو تین ٹاپ کے باؤلرز ا ور میرے کیریئر میں سامنا کیے گئے مشکل ترین باؤلرز میں سے ایک ہیں”۔گزشتہ ماہ انسٹاگرام پر ہی محمد عامر نے سٹیو سمتھ اور ویرات کوہلی میں سے سٹیو سمتھ کو آؤٹ کرنے کیلئے مشکل ترین بیٹسمین قرار دیا تھا۔دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین سٹوکس نے آسٹریلیا کے سابق کپتان سٹیو سمتھ کو انتہائی ذہین قرار دیا ہے۔تاہم بین سٹوکس کا کہنا ہے کہ سٹیو سمتھ ذہین ہونے کے ساتھ ساتھ ’عجیب‘ بھی ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بین سٹوکس نے پوڈ کاسٹ پر نشر ہونے والے ایک پروگرام میں کہا کہ سٹیو سمتھ کے خلاف کھیلنا بھی اتنا ہی عجیب ہے جتنا کہ ان کے ساتھ کھیلنا۔اور سب سے بہترین بات یہ ہے کہ وہ خود بھی یہ تسلم کرتے ہیں۔بین سٹوکس نے کہا کہ ذہین ہونے کے ساتھ ساتھ تھوڑا سا عجیب ہونا بھی ضروری ہے اور سٹیو سمتھ میں یہ دونوں صفات موجود ہیں۔بین سٹوکس نے حریف کھلاڑی کے بارے میں مزید کہا کہ وہ خود کرکٹ بالخصوص بیٹنگ کے بارے میں اس انداز سے نہیں سوچتے جیسے سمتھ سوچتے ہیں۔ ’میں کبھی بھی ایسا نہ کر سکوں اور یہی وجہ ہے کہ سٹیو ٹیسٹ کرکٹ میں بھی 60 کی اوسط سے زیادہ رنز بناتے ہیں۔30 سالہ سٹیو سمتھ 73 ٹیسٹ میچز میں 62 سے زیادہ کی اوسط رنز بنا چکے ہیں جبکہ انگلینڈ کے خلاف ان کا رن ریٹ 65.11 ہے۔2019 میں کھیلی جانے والی ایشز سیریز میں سٹیو سمتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔بین سٹوکس نے انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ سٹیو برطانیہ کی حریف آسٹریلوی ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں لیکن اس کے باوجود ایسے کھلاڑیوں کو داد دینی پڑتی ہے جو بالخصوص بیٹنگ میں بالکل ہی مختلف درجے پر ہوں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…