جمعرات‬‮ ، 19 جون‬‮ 2025 

حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایاتین پل ایسے ہوتے ہیں جب اللہ تعالیٰ تقدیر میں ترامیم کرتا ہے

datetime 3  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حضرت علی رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے بندوں کودرس اخلاق دے ہی رہے تھے اتنے میں آپ فرمانے لگے کہ اے لوگوں تین بل ایسے ہوتے ہیں جب اللہ تعالیٰ تقدیر میں ترامیم کرتا ہے۔ پہلاپل : جب گھر میں کسی کی ولادت ہوتی ہے ۔ اور دوسرا پل جب کسی انسان کا انتقال ہوتا ہے۔ اور تیسرا پل جب کسی انسان کی شادی ہوتی ہے۔

یاد رکھنا جب کسی کی ولادت ہوتی ہے تو اللہ اس گھر میں اس پیدا ہونے والے بچے کارزق اس گھر کے لوگوں کی تقدیر میں تحریر کردیتا ہے اور جب کسی کا انتقال ہوتا ہے تواللہ اس انسان کارزق اس گھر کی تقدیر سے مٹا دیتا ہے۔ اور جب کسی کی شادی ہوتی ہے تو اللہ وہ عورت جو گھر میں آتی ہے۔ اس کے حصے کا رزق اس کے شوہر کے مقدر میں لکھ دیتا ہے۔ اے شخص جو انسان شادی کے بعداللہ پاک کا شکر کرتا ہے شکرانے کی نما ز پڑھتا ہے۔ اوراپنی بیوی کوعزت وپیار دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس انسان کے رزق میں عزت میں شہر ت میں فروانی لکھا جاتا ہے۔ لیکن جو انسان شادی کے بعد ناشکری کرتا ہے اپنی بیوی کی تذلیل کرتا ہے تو یوں اس انسان کے رزق میں اچانک سے قلت پیدا ہوجاتی ہے اس کی عزت دنیا کے نزدیک پست ہوتی جاتی ہے کیونکہ اللہ ہر اس گھر پر لعنت بھیجتا ہے جس گھر میں عورتوں پر ظ لم کیاجائے توہین کی جائے اس کی تذلیل کیجائے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ رشتوں کو مضبوط رکھنے کے دوراز : جب آپ غلط

ہوں تو اپنی غل طی تسلیم کریں ۔ جب آپ صیحح ہوں تو صرف خاموشی اختیار کریں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ جسم ایک دکان ہے اور زبان اس کاتالا ہے جب تالا کھلتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ دکان “سونے “کی ہے یا “کوئلے ” کی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:

برے انسان کی صحبت سے پرہیز کرو کیونکہ وہ تلوار کی طرح ہے جو دیکھنے میں خوبصورت اور اثر میں خطرنا ک ہے۔ برائی میں کسی کا ساتھ دینا گھٹیاپین اور اللہ کے ساتھ بددیانتی ہے۔ انسان بھی کتنا عجیب ہے جب کسی چیز سے ڈرتا ہے تو وہ اس سے دور بھاگتا ہے جب اللہ

سے ڈرتا ہے تو اس کے اور قریب ہوجاتا ہے۔ انسان اپنی توہین معاف کرسکتا ہے بھول نہیں سکتا۔ کبھی نہ گرنا کمال نہیں بلکہ گر کے سنبھل جانا کمال ہے۔ اگرایک گا لی تم غ صے یا مذاق میں دیتے ہو تواپنی ق بر میں ایک بچھو پید اکرلیتے ہو۔ درخت جتنا اونچا ہوگا اس کا سایہ

اتناہی چھوٹا ہوگا۔ اس لیے اونچا بننے کی بجائے بڑا بننے کی کوشش کرو۔ گھر میں غ صے ہونا گویا اسے ویران کرنا۔ کمینے کی پہچان یہ ہے کہ جب اسے مرتبہ ملتا ہے تو اس کے حالات بگڑ جاتے ہیں۔ دعااپنے لیے مانگنا عبادت ہے اور دوسروں کے لیے مانگنا خدمت ہے ۔عبادت سے جنت ملتی ہے اور خدمت سے خدا۔ کم کھانا، کم سونا ،کم بولنا اللہ کے دوستوں کی نشانی ہے زیادہ کھانا ،زیادہ سون،ا زیادہ بولنا شی طان کے دوستوں کی نشانی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…