اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’مومنین کی ماں حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کا مرتبہ ‘‘ ایمان کو جِلا بخشنے والی تحریر

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیراہتمام یوم عائشہ صدیقہؓ عقیدت و احترام سے منایاگیا اس موقع پر کراچی ،راولپنڈی اسلام آباد، لاہور ،حیدرآباد سمیت دیگرشہروں میںسیمینارز کا انعقاد کیاگیا۔متحدہ علماء محاذ میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ ،مذہبی و سیاسی زعماء نے عائشہ صدیقہؓ کی سیرت و کردار پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاہے کہ سورۃ نور کی 17آئیتں ان کی پاک دامنی ،عفت و عظمت کے متعلق نازل ہوئیں جو قیامت تک پڑھی جائیں گی۔

حضرت عائشہؓ کا آنحضرتﷺ سے نکاح ارادہ مشیت الٰہی میں مقدر ہوچکاتھا۔ مردوں اور عورتوں کے علم کو جمع کیاجائے تو وہ عائشہ صدیقہؓ کے علم ،تفقہ، تقویٰ تک نہیں پہنچ سکتا۔حضور ﷺ نے فرمایا کہ مردوںمیں تو بہت سے لوگ تکمیل کوپہنچے اور عورتوں میں صرف حضرت مریم ؑ ، حضرت آسیہؓ اور عائشہ صدیقہؓ تکمیل کو پہنچیں۔صحابہ میں جب کوئی مشکل مسئلہ پیش آتا تو وہ عائشہ صدیقہؓ کی طرف رجوع کرتے۔تیمم کا حکم بھی حضرت عائشہؓ کے سبب امت کو ملا۔حضرت عائشہ صدیقہؓ سے دو ہزار سات سو احادیث مروی ہیں جن سے امت تاقیامت رشدو ہدایت پاتی رہے گی۔علمائے امت کے بقول اگر دین کے چار حصے کئے جائیں تو ایک حصہ ہمیں سیدہ عائشہ صدیقہؓ سے ملا ہے۔ آپﷺ کو لوگوں میں سب سے زیادہ حضرت عائشہ ؓ پسند تھیں۔سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی سیرت وکردار خواتین عالم سمیت پوری امت کے لئے رشدو ہدایت و نجات کا ذریعہ ہے۔ ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ سے عقیدت و محبت قرب الٰہی و شفاعت رسول ؐکا ذریعہ ہے علماء نے حضرت ابن عباس ؓ کے حوالے سے کہا کہ سیدہ عائشہ صدیقہ طاہرہؓ سے بغض و عناد کفر ہے۔

مولانا انتظارالحق تھانوی،مولانا قاری اللہ داد، مولانا محمد امین انصاری،مولانا سلیم اللہ ترکی،علامہ عبدالخالق فریدی،مفتی محمد بخاری، مفتی فیروزالدین ہزاروی، مولاناغلام رسول ناصر ایڈووکیٹ،مفتی وجیہہ الدین، مفتی ابرار الحق باغپتی،مفتی شبیر احمد،مفتی منیب الرحمن حیدرآبادی،خواجہ احمدالرحمن یار خان، مفتی ساجد یار خان،علامہ شاہدین اشرفی،علامہ روشن دین الرشیدی،علامہ غلام مصطفی رحمانی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی،

علامہ ڈاکٹر اختر محمدی،علامہ یوسف سلفی، علامہ احسن سلفی ودیگر نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ توہین ام المومنین عائشہ صدیقہؓ پر مبنی اشتعال انگیز مواد کو ضبط اورمرتکبین کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں، عائشہ صدیقہؓ سے منسوب چاروںصوبوں میں خواتین کے لئے یونیورسٹیز قائم کی جائیں۔پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا یوم عائشہ صدیقہؓ کے موقع پر خصوصی اشاعت اور پروگرامز نشر کرنے کا خصوصی اہتمام کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…