اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

کراچی کی رہائشی خاتون نے 63کلو گرام وزنی قرآن حکیم تیار کر لیا ۔۔یہ قرآن حکیم کس چیز پر اور کس چیز سے تیار کیا گیا ہے ؟ جان کر ہر زبان سبحان اللہ کہہ اٹھے گی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جگمگاتا سفید کاٹن کا کپڑا اور اس پر کالے اور سنہرے ریشم سے پروئے گئے نورانی الفاظ ۔ 63کلو وزنی یہ کتاب کوئی عام کتاب نہیں بلکہ کلام ِ مقدس قرآن حکیم فرقان مجید ہے جسے اللہ رب العزت نے اپنے محبوب نبی جناب حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر تمام دنیا کی ہدایت کیلئے نازل فرمایا ۔ قرآن حکیم سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔

یہ مسلمانوں کیلئے سب سے محترم کتاب ہے ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کی رہائشی کورنگی بلال کالونی کی زمرد خان نے سفید کاٹن کے کپڑے پر کالے اور سنہرے ریشم سے 63کلو وزنی قرآن پاک تیار کیا ہے ۔ زمرد خان کی دن رات کی محنت کے بعد ساڑھے سات سال میں یہ قرآن حکیم تیار ہوا ۔ زمرد کے گھر والے بتاتے ہیں کہ وہ فجر کی نماز پڑھ کے اپنا کام شروع کرتی اور عشا کی کی نماز تک کام جاری رہتا ۔ زمرد خان کا کہنا ہے کہ وہ کوئی بڑا کام کرنا چاہتی تھی جس کے بعد اچانک ان کے ذہن میں یہ ایک خیال آیا اور انہوں نے اس پر کام شروع کردیا ۔ 63کلو وزنی اس قرآن حکیم کو 30سپاروں کی صورت میں تخلیق کیا گیا ہے ۔

 

Q1

 

Q2

 

Q3

 

Q4

 

Q5

 

Q6

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…