منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’خدا کے کتے‘‘

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد پر تاتاریوں کی فتح اور مکمل قبضے کے بعد، ہلاکو خان کی بیٹی شہر میں گشت کررہی تھی کہ اسی اثنا میں اس کی ایک ہجوم پر نظر پڑی۔ پوچھا لوگ یہاں کیوں اکٹھے ہیں؟ جواب آیا: ایک عالم کے پاس کھڑے ہیں۔ ہلاکو خان نے کی بیٹی نے عالم کو اپنے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا۔ عالم کو تاتاری شہزادی کے سامنے لا حاضر کیا گیا۔شہزادی مسلمان عالم سے سوال کرنے لگی: ’’کیا تم لوگ اللہ پر ایمان نہیں رکھتے‘‘؟عالم: ’’یقیناً ہم ایمان رکھتے ہیں‘‘۔

شہزادی نے مسلمان عالم سے دوسرا سوال کیا ، کیاتمہارا ایمان نہیں کہ اللہ جسے چاہے غالب کرتا ہے؟عالم:’’ یقیناً ہمارا اس پر ایمان ہے‘‘۔شہزادی نے پھر سوال پوچھا’’ کیا اللہ نے آج ہمیں تم لوگوں پر غالب نہیں کردیا ہے‘‘؟عالم: یقیناً کردیا ہے۔شہزادی: تو کیا یہ اس بات کی دلیل نہیں کہ خدا ہمیں تم سے زیادہ چاہتا ہے؟عالم: ’’نہیںایسا نہیں ہے ‘‘۔شہزادی: کیسے؟عالم: ’’تم نے کبھی چرواہے کو دیکھا ہے‘‘؟شہزادی: ’’ہاں دیکھا ہے ‘‘۔عالم: ’’کیا اس کے ریوڑ کے پیچھے چرواہے نے اپنے کچھ کتے بھی رکھ چھوڑے ہوتے ہیں‘‘؟شہزادی: ’’ہاں رکھے ہوتے ہیں‘‘۔عالم: ’’اچھا تو اگر کچھ بھیڑیں چرواہے کو چھوڑ کو کسی طرف کو نکل کھڑی ہوں، اور چرواہے کی سننے کو تیار ہی نہ ہوں، تو چرواہا کیا کرتا ہے‘‘؟شہزادی: ’’وہ ان کے پیچھے اپنے کتے دوڑاتا ہے تاکہ وہ ان کو واپس ریوڑ لے آئیں‘‘۔عالم: ’’وہ کتے کب تک ان بھیڑوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں‘‘؟شہزادی: ’’جب تک وہ فرار رہیں اور چرواہے کے اقتدار میں واپس نہ آجائیں‘‘۔عالم: ’’تو آپ تاتاری لوگ زمین میں ہم مسلمانوں کے حق میں خدا کے چھوڑے ہوئے کتے ہیں؛ جب تک ہم خدا کے در سے بھاگے رہیں گے اور اس کی اطاعت اور اس کے منہج پر نہیں آجائیں گے، تب تک خدا تمہیں ہمارے پیچھے دوڑائے رکھے گا، تب تک ہمارا امن چین تم ہم پر حرام کیے رکھوگے؛ ہاں جب ہم خدا کے در پر واپس آجائیں گے اْس دن تمہارا کام ختم ہوجائے گا‘‘۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…