جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

’’تجھ سے اللہ ہی پوچھے گا‘‘

datetime 29  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ ’’اگر کسی غیر اللہ کو سجدہ جائز ہوتا تو میں عورتوں کو کہتا کہ وہ اپنے خاوندوں کو سجدہ کریں‘‘اللہ تعالیٰ نے مرد اور عورت کی استعداد کار اور صلاحیتوں کے مطابق معاشرے میں ان کے حقوق کا تعین فرمایا۔ عورت کو اولاد پر مرد سے تین گنا زیادہ حق عطا فرمایا جبکہ مرد کو اس کا نگہبان بنا دیا

اور اس پر عورت کو ہدایت فرمائی کہ کیونکہ مردکو تمہارا نگہبان ، وسیلہ اور ولی مقرر کیا لہٰذا اس کی عزت و احترام تم پر واجب ہے جبکہ نافرمانی پر سزا اور عمل پر جزا رکھ دی ۔ روزنامہ امت کی ایک رپورٹ کے مطابق کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں واقع قبرستان کے گورکن لیاقت علی نے بتایا کہ وہ 17 سال سے اس قبرستان میں کام کر رہا ہے ۔ لیاقت کے مطابق اس نے دوسرے قبرستان میں چند سال قبل ایک عورت کی قبر تیار کی تھی۔ کھدائی کے دوران زمین سے بڑی تعداد میںبچھو نکلنے لگے تھے۔ وہ عورت اپنے حافظ قرآن شوہر سے بدزبانی اور جھگڑے کیا کرتی تھی۔ لیکن ان کا شوہر انتہائی نیک اور صبر کرنے والا شخص تھا۔ بیوی کی بدتمیزی پر وہ کہتا تھا کہ تجھ سے اللہ ہی پوچھے گا۔ لیاقت علی نے بتایا کہ ”طویل بیماری کے بعد اس عورت کا انتقال ہوا تو اہلخانہ نے اس کی تدفین کیلئے قبرکا آرڈر دیا۔ پہلی بار کھدائی کے دوران چٹان نکل آئی اور قبر کی تیاری ممکن نہ رہی۔ دوسری جگہ کھدائی شروع کی تو وہاں بھی ایک بڑا پتھر رکاوٹ بن گیا۔ تیسری جگہ قبرتیار تو ہو گئی، لیکن اس میں سے انتہائی غلیظ اور ناقابل برداشت بدبو آنے لگی۔ یہ صورتحال دیکھ کر ساتھی گورکن خوف زدہ ہو گیا اور اس نے انکار کر دیا۔ جس پر اس عورت کے رشتہ داروں نے مجھ سے رابطہ کیا اور قبر کھودنے کو کہا۔ جب میں وہاں پہنچا تو رات ہو چکی تھی۔

ایمرجنسی لائٹوں کی روشنی میں قبر کھودنی شروع کی تو ہر مرتبہ کدال مارنے پر جسم میں سنسنی سی محسوس ہوتی۔ مجھ پر خوف طاری ہو گیا اور پورا جسم پسینے سے بھیگ گیا ، حالانکہ وہ سردیوں کی رات تھی۔ میں نے ہمت کر کے تھوڑی سی زمین کھودی تو اس میں سے بڑی تعداد میں بچھوں نکلنے لگے۔ جنہیں دیکھ کر میت کے ساتھ آنے والے لوگ بھی خوفزدہ ہو گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…