جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

مکہ مکرمہ میں حاجیوں کو پانی پلانے والا خاندان، اس کی تاریخ کتنے سو سال پرانی ہے؟

datetime 31  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)حرمِ مکی کی حدود کے پاس حجاج کرام کی آب زمزم کے ساتھ پہلی ملاقات ہوتی ہے۔ یہاں مکّی نوجوان پلاسٹک میں بند کیے گئے آب زمزم کو بسوں میں تقسیم کر کے ان حجاج کا استقبال کرتے ہیں۔ یہ پیشہ ورانہ رواج ہے جس پر حجاج کو پانی پلانے والے لوگ 14 صدیوں سے زیادہ عرصے سے کاربند ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق مقدس شہر میں پانی کی کمی کے سبب آب رسانی کے پیشے کو اہمیت حاصل ہوئی

اور اس کی تاریخ اسلام سے ما قبل بھی ملتی ہے۔ اْس وقت پانی پلانے کا کام پیغمبرِ اسلام کے دادا جناب عبدالمطلب کی نسل کے اندر محدود تھا۔ فتح مکہ کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ذمے داری اپنے چچا حضرت عباس بن عبدالمطلب کو سونپ دی جو طویل عرصے تک ان کی نسل کے پاس رہی۔ بعد ازاں یہ آلِ زبیر کے ہاتھوں میں منتقل ہو کر کچھ عرصہ ان کے پاس رہی۔ اس دوران حجاج کی کثیر تعداد کے پیشِ نظر دیگر لوگ بھی اْن کے ساتھ اس کام میں شریک ہوئے۔ بعد ازاں حجاج کرام کو پانی پلانے کا اعزاز مکے کے بہت سے خاندانوں کو حاصل ہوا جو اب “زمازمہ” کے نام سے جانے جاتے ہیں۔زمازمہ بیورو کی مجلس عاملہ کے سربراہ عبدالہادی عبدالجلیل الزمزمی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حرم مکی آب زمزم کے کْولروں اور تھرماسوں سے قبل زمازمہ خاندان مسجد حرام میں پھیلے ہوتے تھے۔ یہاں ہر خاندان یا گھرانے کے لیے الخلوہ کے نام سے ایک جگہ ہ ہوتی تھی جہاں وہ زائرین اور طواف کرنے والوں کو پانی پلانے میں استعمال ہونے والے مختلف قسم کے برتنوں کو رکھتے تھے۔ طواف کرنے والے افراد حجاج کرام کو ان کی قیام گاہ پر پانی فراہم کرنے کے واسطے زمازمہ کے ساتھ رابطہ کاری کرتے تھے۔عبدالہادی کے مطابق زمازمہ قریب کے علاقوں میں سَقّوں کے ذریعے آبِ زمزم منتقل کیا کرتے تھے۔ اس کے بعد پانی کو ٹنکیوں جیسے بڑے برتنوں

میں ڈال دیتے تھے۔ ان کے پاس صراحیاں بھی ہوتی تھیں جس کو وہ دھونی دیا کرتے تھے تا کہ پانی میں خوشبو آ جائے۔ اس کے بعد ان صراحیوں کو پانی سے بھر دیا جاتا تھا اور زمازمہ کے فرزندان اپنے روایتی مخصوص لباس اور حلیے کے ساتھ حجاج کو آب زمزم پیش کیا کرتے تھے۔عبدالہادی نے واضح کیا کہ یہ رواج کئی برسوں تک جاری رہا یہاں تک کہ 1982ء میں ایک شاہی فرمان جاری کیا گیا کہ حرم مکی میں حجاج کو

پانی پلانا حرمین شریفین کی پریذیڈنسی کی ذمے داری ہے۔ ساتھ ہی پانی پلانے کی ذمے داری سر انجام دینے والے تمام گھرانوں اور خاندانوں کو ایک چھتری کے نیچے جمع کر کے اْسے “الزمازمہ یونیفائیڈ بیورو” کا نام دے دیا گیا۔ اس بیورو کو حجاج کو پانی پلانے اور روزانہ کی بنیاد پر آب زمزم حجاج کی قیام گاہوں تک پہنچانے کی ذمے داری سونپ دی گئی۔عبدالہادی الزمزمی کے مطابق حجاج کرام کے حرم مکی کی حدود میں داخل ہونے سے لے کر ان کے واپس لوٹ جانے تک تمام حجاج کو پانی فراہم کرنا الزمازمہ بیورو کی ذمے داری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…