طرابلس(این این آئی)لیبیا کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی ایک کشتی کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 35 پاکستانی شہریوں سمیت تقریبا 70 مسافر لاپتا ہو گئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندر میں کشتی الٹنے یا ڈوبنے کے اس واقعے کے بعد لاپتا ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں تاہم تیز لہروں اور سمندری موسم کے باعث تلاش کے عمل میں دشواریوں کا سامنا ہے۔
حادثے میں لاپتا ہونے والوں میں بڑی تعداد پاکستانی شہریوں کی بتائی جا رہی ہے جو غیر قانونی طور پر بحیرہ روم کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انسانی ہمدردی کے اداروں اور متعلقہ حکام نے بحیرہ روم کے خطرناک راستوں پر غیر محفوظ کشتیوں کے ذریعے سفر کرنے والے تارکینِ وطن کے بڑھتے ہوئے جانی نقصانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔



















































