ہفتہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

ٹرمپ کا ایران کے خلاف دوبارہ جنگ لڑنے کا اعلان، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کا الزام بھی لگا دیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ایک مضبوط اور طویل عرصے تک قائم رہنے والا معاہدہ کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسا سمجھوتا چاہتے ہیں

جسے مستقبل میں امریکا کا کوئی کمزور صدر بھی ختم نہ کرسکے۔ ان کے مطابق معاہدے پر اتفاق ہونے تک امریکی فوج ایران میں تعینات رہے گی۔فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ آنے والی امریکی حکومتوں کے دور میں بھی برقرار رہنا چاہیے اور اسے کسی نئی انتظامیہ کے اقتدار میں آنے سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج اس وقت تک ایران میں موجود رہے گی جب تک مطلوبہ معاہدہ حاصل نہیں کرلیا جاتا، اور اس تنازع کو کسی نہ کسی صورت حتمی انجام تک پہنچایا جائے گا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سہ فریقی اجلاس میں جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول کا معاملہ اہم موضوع ہوگا، تاہم ایران کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے وہ روس یا چین سے مدد لینے کے خواہاں نہیں۔ ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے کو غلطی قرار دینے کے سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ یہ فیصلہ غلط نہیں تھا، بلکہ اس سے واشنگٹن کو ایران کے بارے میں مزید جاننے اور اسے بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس عمل سے امریکا کو یہ اندازہ بھی ہوا کہ ایران پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔انٹرویو میں ٹرمپ نے ایران کی خراب صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کی فوجی طاقت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ایرانی قیادت، بحری جہازوں اور طیاروں کی بڑی تعداد ختم ہوچکی ہے۔ تاہم ان دعوؤں کے حق میں کوئی تفصیلی ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں دوبارہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرنا پڑے تو وہ بلا جھجھک ایسا کریں گے۔ ان کے مطابق جنگ کے سیاسی اثرات ضرور سامنے آئے، لیکن اہم قومی فیصلے سیاسی فائدے یا نقصان کو مدنظر رکھ کر نہیں کیے جاتے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوبارہ جنگ کا راستہ اختیار کریں گے تو انہوں نے اثبات میں جواب دیا۔ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ایران کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کی تیاری یا حصول کے بارے میں سوچ رہا ہے اور مبینہ طور پر مختلف گیسوں اور حیاتیاتی ہتھیاروں پر غور کررہا ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران کے لیے جوہری صلاحیت حاصل کرنے کی کوششیں مزید دشوار ہوگئی ہیں۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ تنازع امریکا کی جانب سے شروع نہیں کیا گیا بلکہ اس کی ابتدا 51 سال قبل ہوئی تھی۔واشنگٹن ڈی سی میں رہنے والے شہریوں کو ایران کے ممکنہ حملے سے متعلق تشویش کے سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ فی الحال ایسے حملے کا کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوتا، لیکن اگر ایران نے امریکا کو نشانہ بنایا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے سخت انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے حملے کی صورت میں امریکا اسے مکمل طور پر تباہ کردے گا اور اس ردعمل کی ضمانت بھی دی۔



کالم



ورنہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…