جمعرات‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2026 

برازیل؛ انتخاب ہارنے کے بعد بولسونارو اہل خانہ سمیت امریکا روانہ، پاسپورٹ منسوخ

datetime 29  اکتوبر‬‮  2026 |

واشنگٹن /ریوڈی جنیرو(این این آئی)برازیل میں صدارتی انتخاب ہارنے والے دائیں بازو کے رہنما فلیویو بولسونارو پاسپورٹ جمع کرانے کے عدالتی حکم پر عمل کیے بغیر امریکا پہنچ گئے

جہاں ٹرمپ انتظامیہ نے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو ویزے جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سینیٹر فلیویو بولسونارو اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں بائیں بازو کے رہنما اور دوبارہ منتخب ہونے والے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا سے شکست کے بعد منگل کو برازیل سے امریکا روانہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق وہ فلوریڈا میں اپنے بھائی ایڈوارڈو بولسونارو سے بھی مل چکے ہیں۔فلیویو کی برازیل سے روانگی کا راستہ اور امریکا میں مستقل قیام سے متعلق ارادے تاحال واضح نہیں ہوسکے۔ برازیل کی وفاقی پولیس نے ان کی ممکنہ روانگی کا سراغ لگانے کے لیے ارجنٹائن کے حکام سے بھی رابطہ کیا تھا۔ارجنٹائن کے حکام نے سرحدی شہر پورٹو ایگوازو کے ہوائی اڈے پر کھڑے ایک نجی طیارے اور اس کی دستاویزات کی جانچ کی تاہم ان کے مطابق طیارے کے پرواز منصوبے میں بولسونارو خاندان کا کوئی ذکر نہیں تھا۔فلیویو بولسونارو بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کی زد میں ہیں جن کی وہ تردید کرتے ہیں۔

برازیل کی سپریم کورٹ نے انہیں سفری دستاویزات حوالے کرنے کا حکم دیا تھا تاہم انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔صدر لولا دا سلوا نے اپنے سیاسی حریف کی امریکا میں موجودگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جن کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں، انہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ فلیویو بولسونارو اور ان کے خاندان کو ویزے جاری کیے جائیں گے تاہم ان کی امریکا روانگی کے مکمل حالات اب بھی غیر واضح ہیں۔



کالم



مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…