جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

فرانس کا سعودی عرب کی بندرگاہ کی حفاظت کیلئے فوجی دستے بھیجنے کا اعلان

datetime 25  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیرس: فرانس نے سعودی عرب کی اہم بندرگاہ ینبع کی سکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے لیے فوجی اہلکاروں سمیت ریڈار اور دفاعی نظام تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں کے مطابق سعودی حکام سے مشاورت کے بعد ینبع میں اضافی دفاعی وسائل بھیجنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد اہم تیل تنصیبات اور بندرگاہ کو ممکنہ حملوں سے محفوظ رکھنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر میکخواں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فرانس ینبع میں فوجی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ نگرانی کے لیے ریڈارز اور دفاعی نظام بھی فراہم کرے گا۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ بحیرۂ احمر کے ساحل پر واقع ینبع سعودی عرب کے لیے انتہائی اہم بندرگاہ ہے، جہاں سے روزانہ لاکھوں بیرل تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔ حالیہ حملوں کے باعث اس اہم تنصیب کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

ایمانویل میکخواں نے واضح کیا کہ فرانس کی جانب سے فوجی وسائل کی تعیناتی کا مقصد کسی جنگ یا براہِ راست عسکری تنازع کا حصہ بننا نہیں بلکہ اہم تنصیبات کے تحفظ میں مدد فراہم کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فرانس خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کو ترجیح دے رہا ہے اور آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کے لیے سفارتی سطح پر اقدامات جاری رکھے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…