جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

ویڈیو: آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن نہ لینےپر مظاہرین نے انتظامیہ کے دفتر میں کتے چھوڑ دیے

datetime 18  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت میں آوارہ کتوں کے مسئلے پر انوکھا احتجاج سامنے آیا،

جہاں مظاہرین نے انتظامیہ کی جانب سے کارروائی نہ ہونے پر سرکاری دفتر میں ہی کتے چھوڑ دیے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع ناسک کے علاقے نپھاڑ میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا اور معاملہ انتظامیہ کے سامنے اٹھانے کے لیے نگر پنچایت کے چیف آفیسر دھیرج بھامرے کے دفتر پہنچ گئے۔

احتجاج کے دوران یوا سینا کے ضلعی سربراہ وکرم راندھوے نے ایک بوری سے کتے نکال کر چیف آفیسر کی میز پر چھوڑ دیے، جس کے باعث دفتر میں صورتحال غیر معمولی ہوگئی۔

مظاہرین نے بعد میں چیف آفیسر کو نوٹوں کی مالا پہنانے کی کوشش بھی کی۔ ان کا مؤقف تھا کہ انتظامیہ کو آوارہ کتوں کے مسئلے کی سنگینی کا احساس دلانے کے لیے یہ منفرد طریقہ اختیار کیا گیا۔

مظاہرین کے مطابق علاقے میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافے کے باعث بچوں، خواتین اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیاں چلانے والے افراد بھی ان کتوں کے باعث پریشانی میں مبتلا ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بھی معمول بنتے جا رہے ہیں، لیکن بارہا توجہ دلانے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے مسئلے کے مستقل حل کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ شہریوں کو آوارہ کتوں سے درپیش خطرات ختم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…