منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

سویڈن نے فن لینڈ کے دفاع کے لیے جنگی طیارے بھیجنے کا اعلان کردیا

datetime 31  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوزڈ یسک)خطے میں بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سویڈن نے فن لینڈ کی دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے کے لیے گریپن جنگی طیارے اور کارویٹ طرز کے جنگی بحری جہاز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فن لینڈ کی دفاعی افواج کے مطابق سویڈش فوج کم از کم سال 2026 کے اختتام تک فن لینڈ کی سرزمین کی نگرانی اور حفاظتی اقدامات میں معاونت فراہم کرے گی۔فن لینڈ کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سویڈن کی جانب سے فراہم کیے جانے والے دفاعی وسائل، خصوصاً فضائی نگرانی کی صلاحیت، ملک کے دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنائے گی۔ اس کے نتیجے میں فن لینڈ کی اپنی افواج اپنے وسائل ممکنہ فضائی خلاف ورزیوں اور دیگر سیکیورٹی واقعات سے نمٹنے کے لیے استعمال کرسکیں گی۔دونوں ممالک نیٹو کے نسبتاً نئے رکن ہیں اور رکنیت سے قبل بھی ان کے درمیان دفاعی تعاون کا سلسلہ جاری تھا۔ نیٹو میں شمولیت کے بعد دونوں ملکوں کے عسکری روابط مزید مضبوط ہوئے ہیں۔فن لینڈ کی روس کے ساتھ تقریباً 1,340 کلومیٹر طویل زمینی سرحد واقع ہے، جس کی وجہ سے وہاں کسی بھی ممکنہ سیکیورٹی تبدیلی کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔سویڈن کے وزیر دفاع پال جونسن نے رائٹرز کو بتایا کہ فن لینڈ نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اپنی فضائی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے سویڈن سے مدد طلب کی تھی،

جس کے بعد اسٹاک ہوم نے تعاون کا فیصلہ کیا۔پال جونسن کے مطابق ضرورت پڑنے کی صورت میں سویڈش مسلح افواج فن لینڈ کی سرزمین پر ہونے والی کسی بھی خلاف ورزی سے نمٹنے میں بھی معاونت فراہم کرسکتی ہیں۔سویڈن کی جانب سے ممکنہ تعاون میں جنگی طیاروں اور ڈرون آپریشنز کی صلاحیت رکھنے والے بحری جہازوں کے علاوہ زمین سے ڈرونز کے خلاف استعمال ہونے والے دفاعی نظام کی فراہمی بھی شامل ہوسکتی ہے۔دونوں ممالک کے درمیان یہ دفاعی تعاون خطے میں بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر باہمی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مربوط بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…