جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

شب قدر کی تلاش ، 25لاکھ سے زائد نمازی مسجد الحرام ، مسجد نبوی پہنچ گئے

datetime 25  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی) مسجدالحرام اور مسجد نبویۖ میں شب قدر کی تلاش میں تیسری طاق رات پر خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا جس میں لاکھوں نمازیوں نے شرکت کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے کی 25 ویں شب کے موقع پر مسجدالحرام اور مسجد نبویۖ میں 25 لاکھ سے زائد نمازی شریک ہوئے اور نوافل ادا کیے۔

مسجدالحرام اور مسجدنبوی ۖکی چھتوں،صحن اور ارد گردشاہراہوں،کلاک ٹاور میں نمازیوں کا بھرپور رش دیکھا گیا۔طواف وعمرہ کے بعد نماز تراویح، قیام اللیل اور اجتماعی دعاں کے لیے نمازیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اس موقع پر زائرین کے تحفظ کے لیے 20 ہزار پبلک سکیورٹی فورس کے اہلکار مصروف عمل رہے۔ فورس نے ہجوم کے کنٹرول و منظم کرنے کے لیے راہداری کی نگرانی کی۔فورس نے ٹریفک کی روانی، نقل وحرکت کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور مواصلاتی نظام کا استعمال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…