ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

“پاپا ڈرم میں ہیں” مقتول کی 6 سالہ بیٹی پڑوسیوں کو بار بار بتاتی رہی، لیکن پھر ایسا انکشاف کہ روح کانپ اٹھے

datetime 22  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے سوربھ راجپوت کو مبینہ طور پر ان کی اہلیہ مسکان رستوگی اور اس کے آشنا ساحل شکلا نے قتل کیا۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ سوربھ کی چھ سالہ بیٹی بار بار پڑوسیوں کو بتاتی رہی “پاپا ڈرم میں ہیں”۔ مقتول کی والدہ رینو دیوی کے مطابق یہ بات اس خوفناک حقیقت کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ معصوم بچی قتل اور اس کے بعد ہونے والے واقعات سے واقف تھی۔سوربھ راجپوت لندن میں کام کرتے تھے اور اپنی بیٹی کی سالگرہ منانے کے لیے میرٹھ آئے تھے، جہاں 4 مارچ کو انہیں بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مسکان اور ساحل نے ان کے جسم کے 15 ٹکڑے کیے اور انہیں گیلی سیمنٹ کے نیچے ایک ڈرم میں دفنا دیا۔اپنے جوان بیٹے کے لرزہ خیز قتل پر صدمے میں مبتلا رینو دیوی نے بتایا کہ ان کے بیٹے کے جسم کے ٹکڑے پلاسٹک کے ڈرم سے برآمد کیے گئے۔ “مسکان اور ساحل نے میرے بیٹے کو 4 مارچ کو قتل کیا اور پھر تفریح کے لیے نکل گئے۔ مکان مالک نے پہلے ہی اسے کمرہ خالی کرنے کو کہا تھا کیونکہ مرمت ہونی تھی۔ جب وہ واپس آئے تو مالک نے مزدور بھیجے تاکہ کمرہ خالی کرایا جا سکے۔ مزدور ڈرم کو اٹھا نہ سکے۔ جب انہوں نے مسکان سے پوچھا کہ اس میں کیا ہے، تو اس نے جواب دیا کہ یہ بیکار سامان سے بھرا ہے۔”

رینو دیوی کے مطابق جب مزدوروں نے ڈرم کا ڈھکن کھولا تو بدبو پورے علاقے میں پھیل گئی۔ انہوں نے فوراً پولیس کو بلایا۔ جب تک پولیس پہنچی مسکان اپنے والدین کے گھر جا چکی تھی۔ اس سے قبل، مسکان کی والدہ کویتا راستوگی نے این ڈی ٹی وی کو بتایا تھا کہ مسکان نے ان کے سامنے قتل کا اعتراف کیا اور پھر وہ اسے فوراً پولیس کے پاس لے گئے۔رینو دیوی نے الزام لگایا کہ مسکان کے والدین حقیقت چھپا رہے ہیں اور قتل کے بارے میں پہلے سے جانتے تھے۔ انہوں نے ضرور کسی وکیل سے مشورہ کیا ہوگا، اسی لیے وہ سیدھے تھانے پہنچے۔

جب پوچھا گیا کہ کیا سوربھ کی چھ سالہ بیٹی کو والد کے قتل کا علم تھا، تو رینو دیوی نے کہا، “شاید اس نے کچھ دیکھا ہوگا۔ کچھ لوگوں نے بتایا کہ وہ کہہ رہی تھی، ‘پاپا ڈرم میں ہیں’۔ اس نے کچھ نہ کچھ ضرور دیکھا ہوگا، اسی لیے اسے وہاں سے ہٹا دیا گیا۔”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…