واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سخت حریف ممالک چین اور روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور روس ہمارے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ میں ہیں، جو اچھا شگون نہیں ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ دفاعی اخراجات پر امریکا کا ہزار ارب ڈالر خرچ ہو رہا ہے، جو دیگر چیزوں پر ہونا چاہیے۔ ان اخراجات کی کمی کے لیے دونوں ممالک سے بات چیت ہو سکتی ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ روس کو جی سیون سے نکالنا غلطی تھی۔ روس کی اس میں دوبارہ شمولیت پر خوشی ہوگی۔