پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

نیتن یاہو نے سعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست بنانے کی تجویز دے دی

datetime 8  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے دو ریاستی حل کی مخالفت، سعودی سرزمین پر فلسطینی ریاست بنانے کی تجویزاسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دورۂ امریکہ کے دوران اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دو ریاستی حل کو مسترد کر دیا اور سعودی عرب میں فلسطینی ریاست کے قیام کی تجویز پیش کر دی۔

نیتن یاہو نے کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے وہ اس کے حق میں نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے پاس وسیع رقبہ موجود ہے، اگر فلسطینیوں کے لیے کوئی ریاست قائم کرنی ہے تو سعودی عرب اپنی زمین پر بنا سکتا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، تو نیتن یاہو نے واضح الفاظ میں کہا کہ فلسطینی ریاست اسرائیل کے لیے خطرہ ہے۔انہوں نے غزہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے پاس پہلے ہی ایک ریاست تھی، جو حماس کے کنٹرول میں تھی، اور 7 اکتوبر کے واقعات نے ثابت کر دیا کہ یہ کس قدر خطرناک ہو سکتی ہے۔

اسی بنیاد پر اسرائیل کسی بھی صورت میں فلسطینی ریاست کو قبول نہیں کرے گا۔نیتن یاہو نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن معاہدہ ممکن ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ جلد ہو سکتا ہے۔دوسری جانب، اسرائیلی وزیراعظم کے اس بیان پر مصر نے شدید ردعمل دیا ہے۔ مصری حکومت نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اسے سعودی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔ مصر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سلامتی اس کے لیے ایک سرخ لکیر ہے اور وہ ایسی کسی بھی تجویز کو قبول نہیں کرے گا جو سعودی عرب کی خودمختاری پر اثر انداز ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…