ممبئی (این این آئی )ایشیا کے امیرترین بزنس مین اور دنیا کے 18 ویں امیر شخص مکیش امبانی کے گھر کے بجلی کا بل جان کر ہوش اڑگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی خوبصورت اور مہنگی ترین لوکیشن پر واقع مکیش امبانی کا 27 منزلہ گھر 4 ہزار 532 مربع میٹر پر محیط ہے۔
اس انتہائی پرتعیش عمارت میں نیتا امبانی، اننت امبانی، آکاش امبانی، شلوکا امبانی، پرتھوی امبانی اور ویدا امبانی کے الگ الگ اپارٹمنٹس ہیں۔سب سے پوش علاقے کمبالا ہل کے الٹامانٹ روڈ پر واقع مکیش امبانی کے اس گھر کی مالیت 15 ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے۔ مکیش امبانی کے 27 منزلہ عمارت میں ہر ماہ اوسطا ً6 لاکھ 37 ہزار 240 یونٹس بجلی استعمال ہوتی ہے جس کا بل 70 لاکھ بھارتی روپے(سوا دو کروڑ پاکستانی روپے)آتا ہے۔