نیویارک(این این آئی)نیویارک کی ایک آرٹ فرم نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ مینیسوٹا کے ایک گیراج سے 50 ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ دراصل تاریخ کے مشہور مصور ونسنٹ وین گوگ کی ایک گمشدہ پینٹنگ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایلیمار کے عنوان سے اس پینٹنگ کا پہلے نیدرلینڈ کے ایک میوزیم نے تجزیہ کیا تھا جس کے بعد یہ بتایا گیا تھا کہ تصویر مشہور مصور کی نہیں ہے جس کا انتقال 1890 میں ہوا تھاتاہم امریکی میوزیم نے کہا کہ اسے یہ یقین تھا کہ یہ تصویر اپنے اسٹائلسٹک خصوصیات کی وجہ سے وین گوگ کی ہی ہے۔
یہ پینٹنگ مینیسوٹا میں گیراج کی فروخت سے $50 میں خریدی گئی تھی اور 2019 میں نیویارک میں قائم آرٹ ریسرچ فرم ایل ایم آئیگروپ انٹرنیشنل کو فروخت کی گئی تھی۔ایل ایم آئی گروپ نے اس ہفتے 450 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ جاری کی جس میں ثابت کیا گیا کہ یہ پینٹنگ مستند طور پر وین گوگ کا ہی شاہکار ہے۔