نئی دہلی (این این آئی)ایمبولینس اسپیڈ بمپس سے ٹکرانے کے بعد مردہ شخص زندہ ہو گیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کولہاپور سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ بوڑھے پانڈونگ الپے کو آخری رسومات کے لئے لے جارہے تھے کہ ایمبولینس جیسے ہی اسپیڈ بمپ سے ٹکرا کر اچھلی تو گھر والوں کو یقین نہیں آیا جب انہوں نے دیکھا کہ میت کی انگلیاں حرکت کرنے لگیں۔
الپے کے پوتے اومکار رامنے نے بتایا کہ ہم اس وقت دنگ رہ گئے جب ہم نے انگلیوں میں حرکت دیکھی- ہم نے فورا گاڑی واپس ہسپتال کی طرف مڑوائی جہاں ڈاکٹروں نے انہیں چیک کیا کچھ ہی دیر میں وہ ٹھیک ہوگئے۔