اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

ناکام مارشل لا لگانے والے جنوبی کورین صدر کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد

datetime 10  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیول (این این آئی )ناکام مارشل لا لگانے والے جنوبی کورین صدر یون سوک ییول کے بیرون ملک سفر پر پابندی لگا دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت انصاف کی جانب سے صدر یون سوک ییول پر یہ پابندی ایک ایسے وقت میں لگی ہے جب ان سے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور ملک میں قیادت کا بحران بھی شدید ہوتا رہا ہے۔انسداد بدعنوانی ادارے کے سربراہ اوہ ڈانگ وون سے جب پوچھا گیا کہ ان کے خلاف کیا اقدامات ہونے جا رہے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ صدر کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا کہ صدر یون اب بھی قانونی طور پر کمانڈر ان چیف ہیں تاہم دوسری جانب سینئر فوجی قیادت میں بڑھتے اختلافات کے باعث اختیار پر ان کی گرفت ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ۔یہ پہلی بار ہے کہ کسی موجودہ صدر پر اس طرح کی پابندی لگائی گئی ہے۔ حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت ڈیمو کریٹک پارٹی نے صدر یون کے فوج پر اختیار ختم کیے جانے کے علاوہ صدر یون اور مارشل لا کی کوشش میں شامل فوجی حکام کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔اس سے قبل صدر یون مارشل لا لگانے کی کوشش پر معافی مانگ چکے ہیں۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…