اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

24 سالہ اقتدار کے خاتمے پر بشار الاسد شام سے فرار، باغیوں کا سرکاری ٹی وی پر فتح کا اعلان

datetime 8  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق (این این آئی)شام کے صدر بشار الاسد 24 سالہ اقتدار کے خاتمے پر ملک سے فرار ہوگئے، باغیوں کی جانب سے سرکاری ٹی وی پر دمشق کی فتح کا اعلان نشر ہوتے ہی ہزاروں افراد نے دارالحکومت کے مرکز میں واقع امیہ چوک میں آزادی کا جشن منایا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی فوج کی کمان نے افسران کو مطلع کیا ہے کہ باغیوں کے حملے کے بعد صدر بشار الاسد کی حکومت ختم ہو گئی ہے۔شامی باغیوں نے بتایا کہ دمشق اب اسد سے آزاد ہے فوج کے دو سینئر افسران نے بتایا کہ اس سے قبل بشار الاسد اتوار کے روز دمشق سے کسی نامعلوم مقام کے لیے روانہ ہوگئے تھے کیونکہ باغیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ دارالحکومت میں داخل ہوگئے ہیں اور فوج کی تعیناتی کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ہزاروں افراد گاڑیوں اور پیدل دمشق کے ایک مرکزی چوک پر جمع ہوئے اور ہاتھ ہلا کر ‘آزادی’ کے نعرے لگائے۔باغیوں نے بتایا کہ ہم شامی عوام کے ساتھ اپنے قیدیوں کی رہائی اور ان کی زنجیریں ٹوٹنے کی خبر پر جشن مناتے ہیں اور سدنیا جیل میں ناانصافی کے دور کے خاتمے کا اعلان کرتے ہیں۔سدنیا دمشق کے مضافات میں واقع ایک بڑی فوجی جیل ہے جہاں شامی حکومت نے ہزاروں افراد کو حراست میں رکھا ہوا ہے۔شامی باغیوں نے دارالحکومت دمشق پر قبضے کے سرکاری ٹی وی سے اپنا پہلا بیان جاری کردیا، جس میں عام لباس میں ملبوس ایک شخص نے کہ ‘ دمشق شہر آزادکرالیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ ظالم بشار الاسد کا تختہ الٹ دیا گیا ہے، دمشق کی جیل سے تمام قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تمام جنگجو اور شہری ریاست شام کی املاک کا تحفظ اور دیکھ بھال کریں، شام زندہ باد۔ہئیت تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے کہاکہ دمشق میں حزب اختلاف کی تمام فورسز کو سرکاری اداروں پر قبضہ کرنے سے روک دیا گیا ہے، انتقال اقتدار تک حکومتی ادارے سابق وزیر اعظم کی نگرانی میں رہیں گے۔

ابو محمد الجولانی نے ایک بیان میں کہا کہ جشن منانے کے لیے فائرنگ کرنا بھی ممنوع ہے۔شامی باغیوں کے رہنما اپنے بیانات پر اپنے قانونی نام احمد الشرا کے ساتھ دستخط کر رہے ہیں تاکہ خود کو القاعدہ کے ساتھ اپنے ماضی کے تعلقات سے دور رکھا جاسکے۔اس سے قبل الاسد کے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ وہ ریاستی اداروں کی نگرانی کے لیے دمشق میں رہیں گے۔وزیر اعظم محمد غازی الجلالی کے مطابق وہ اپنا گھر چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے اور وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ سرکاری ادارے کام کرتے رہیں، انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ عوامی املاک کا تحفظ کریں۔محمد غازی الجلالی نے کہا کہ میں سب پر زور دیتا ہوں کہ وہ منطقی طور پر سوچیں اور ملک کے بارے میں سوچیں، ہم اپوزیشن کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں جنہوں نے اپنا ہاتھ بڑھایا ہے اور زور دیا ہے کہ وہ اس ملک سے تعلق رکھنے والے کسی بھی شخص کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…