بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

کویت میں 1785 افراد کی شہریت واپس لے لی گئی، وجہ سامنے آگئی

datetime 4  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی (این این آئی)کویت میں حکام کی جانب سے 1785 افراد کی شہریت واپس لینے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں، دو معروف فنکاروں کی بھی شہریت واپس لے لی گئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت میں حکام کا کہنا تھا کہ گلوکارہ نوال الکویتیہ اور فنکار داود حسین سے بھی شہریت واپس لی گئی ہے۔ان افراد کی شہریت کے حوالے سے کویتی اعلی کمیٹی کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے بعد 1758 افراد کے بارے میں رپورٹ پیش کی تھی کہ انہیں جو شہریت دی گئی تھی وہ ضوابط کے مطابق نہیں تھی۔

رپورٹس کے مطابق شہریت کمیٹی کی جانب سے ان افراد کے بارے میں انتہائی باریک بینی سے تحقیقات کی جارہی ہیں جنہیں کویتی شہریت جاری کی گئی تھی۔متعلقہ کمیٹی کی رپورٹ میں جن افراد کی شہریت واپس لینے کی سفارش کی گئی ہے اس میں کہا گیا تھا کہ شہریت جاری کرتے وقت قانونِ شہریت کے نکات کو مدنظر نہیں رکھا گیا تھا جس کے باعث وہ مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترے۔کمیٹی کی جانب سے سفارش کی گئی کہ اعلی خدمات کی مد میں جنہیں شہریت دی گئی تھی وہ اس کے اہل نہیں ہیں اسی لیے انکی شہریت منسوخ کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…