اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

کنٹینر میں خوفناک آتشزدگی، ڈرائیور 8 کاروں سمیت جل گیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی ) کاروں کو ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کرنے والے کنٹینر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کنٹینر اور اس پر لدی 8کاریں جل کر خاکسر ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں ایک کنٹینر جس میں آٹھ کاریں دوسرے شہر منتقل کی جا رہی تھیں کہ اس اچانک میں آگ لگ گئی جس سے ڈرائیور بھی جھلس گیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ قومی شاہراہ پر ظہیر آباد شہر میں دوپہر 1:30 بجے سے 2:00 بجے کے درمیان پیش آیا۔

آگ پر قابو پانے کے لیے تین فائر ٹینڈرز کو فوری طور پر موقع پر بھیجا گیا جبکہ ڈرائیور کو 20 فیصد جھلسنے کے سبب فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دھماکوں کے ساتھ تیزی سے پھیلتی چلی گئی، جائے وقوعہ پر آگ کے بلند شعلے اور سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ 3فائر ٹینڈرز کا عملہ بھی ابتدائی طور پر قابو پانے میں ناکام رہا۔حادثے کے بعد مصروف ترین شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگیا ابتدائی اطلاعات تک آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا تھا تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ مقامی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…